(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا رول ملکی سیاست سے ختم ہونے کی بات درست ہو۔ مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
شکر گڑھ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایٹمی ملک کے عوام کو عمران خان نیازی نے 2 وقت کی روٹی سے محروم کر دیا، ایٹمی طاقت کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے، یہ پاکستان کی بدنامی اور بے عزتی ہے جو حالات حکومت نے پیدا کر دیئے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن تھی، سی پیک بن رہا تھا، لیکن یکدم ترقی کرتے ملک کو غربت و بے روز گاری کے حالات سے دوچار کر دیا گیا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو نئی بنیاد پر کھڑا کیا جائے، تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر اپنا اپنا کام کریں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اور پیسوں کی گن گرج ہے، بلوچستان میں 70 کروڑ روپے میں سینٹ کا ٹکٹ بیچا گیا، پی ٹی آئی کے لوگ چیخ رہے ہیں کہ ٹکٹ بیچے گئے، ثابت ہو گیا پی ٹی آئی کرپشن اور مافیاز کی جماعت ہے، پی ڈی ایم کی جاری کردہ سینٹ ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا۔