نہتے شہریوں کی شہادت افسوسناک ہے: مولانا فضل الرحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی۔ اسلام آباد میں سرعام نہتے شہریوں کو شہید کرنا افسوسناک ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ مفتی اکرام اللّٰہ، ان کے بیٹے اور شاگرد کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نےشہدا کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ کریم مرحومین کی شہادتوں کو شرف قبولیت عطاء فرمائے (آمین)۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دے۔