وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر نے کی ہدا یت کر دی

Feb 28, 2021 | 17:21:PM
وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر نے کی ہدا یت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر نے کی ہدا یت کر دی،سابقہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔


شہباز گل کا کہنا تھاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ملک میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی۔
پیٹرول کی موجودہ قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر رہے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی موجودہ قمیت 79 روپے 23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔