آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، پاکستانی با ﺅلر ٹا پ ٹین میں بھی جگہ نہ بنا سکے 

Feb 28, 2021 | 17:38:PM
آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، پاکستانی با ﺅلر ٹا پ ٹین میں بھی جگہ نہ بنا سکے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں شامل نہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق ٹیسٹ بیٹسمینوں کے پہلے سات نمبروں کی رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، اسٹیو اسمتھ کا دوسرا، مارنس لبوشین کا تیسرا، جوروٹ کا چوتھا، ویرات کوہلی پانچویں، بابر اعظم چھٹے اور ہنری نکلز ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے روہت شرما چھ درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں ، ڈیوڈ وارنر نویں نمبر پر اور چتیشور پجارا دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز کیٹیگری میں پیٹ کمنز کا پہلا اور نیل ویگنر کا دوسرا نمبر برقرار ہےجبکہ روی چندرن ایشون چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔