چار ہزار کرپٹ افسر ریلوے پر بڑا بوجھ، جلد چھانٹی ہوگی ، اعظم سواتی 

Feb 28, 2021 | 17:50:PM

 (24 نیوز)وفا قی وز یر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریل اب ٹریک پہ چڑھ گئی ، جلد کامیابی ہو گی۔ کرپٹ افسروں کی جلد چھانٹی ہوگی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی وزیر نے کندیاں جنکشن کے اچانک دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ قبضہ شدہ اراضی کاایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ایک مہینہ بعد کندیاں کی بند گاڑیوں کو چلائیں گے۔ قو می ادارہ خسارے میں ہے مجھے ہار پہنا کے شرمندہ نہ کریں۔ چار ہزار کرپٹ افسر ریلوے پہ بڑا بوجھ ہیں۔ٹرینوں کے کرایوں میں افسر ذاتی کمائی کر رہے ہیں۔اب ریلوے ملازم کسی کے گھر میں کام نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں