سینیٹ الیکشن میں حیران کن نتائج دینگے، بلاول کی متحدہ کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت

Feb 28, 2021 | 18:56:PM

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ امید ہے سپریم کورٹ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دےگی ، اوپن اور سیکرٹ ووٹنگ کیلئے تیاری کررہے ہیں ،بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ شامل ہو کر کراچی کیلئے آواز اٹھائے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج ہم صدر پی ڈی ایم کے پاس آئے ہیں ،پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار بھی ساتھ آئے ہیں ،پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر میدان میں چیلنج کیا ہے ،خیبر پختونخوا سے پشین تک پی ڈی ایم نے حکومت کو ہرایا ہے ، حکومت نے دو سیٹوں پر دھاندلی کی کوشش کی ، کرم ایجنسی پر مولانا فضل الرحمان کا امیدوار جیت رہا تھا،این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کا امیدوار جیت رہا تھا ، کرم ایجنسی اور ڈسکہ ضمنی الیکشن میں حکومت نے دھاندلی کی کوشش کی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام حکومت کے نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں ، ارکان اسمبلی بھی پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں ، ہمارے امیدوار سرپرائزنگ نتائج لے کر آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے ، کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھر بھیج کر رہیں گے ،ان کاکہناتھا کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم کے پی کے میں جماعت اسلامی سمیت ساری اپوزیشن کو متحد کرچکے ہیں ، پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی مفاہمت کا نتیجہ ن لیگ کی زیادہ سیٹوں کی صورت میں نکالا ہے، ایم کیو ایم کراچی کو لاوارث چھوڑنے پر حکومت سے ناراض ہے ۔

مزیدخبریں