سکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ برقرار رہے گا

Feb 28, 2021 | 19:07:PM
 سکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ برقرار رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی، اسکول میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جب 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول بلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے رکھا جا سکے گا؟ کورونا وائرس کے خاتمے تک 100 فیصد بچوں کو اسکول بلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی وجہ سے کنفیوژن ہورہا ہے، ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے، کورونا کے اختتام پر 100 فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کی اجازت دیں گے۔