دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کا شوہر پر جان لیواحملہ ، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے شوہر پر جان لیوا حملہ کردیا،ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے نواب شاہ میں دوسری شادی کی اطلاع پر پہلی بیوی نے ہال میں گھس کر شوہر پر حملہ کردیا،خاتون نے دلہے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا، دلہا نیاز مہر کو زخمی حالت میں طبی امداد کےلئے پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ شادی کی تقریب میں موجود خواتین اور مردوں میں خوف وہراس سے بھگدڑ مچ گئی،حملہ آور خاتون دلہے کی پہلی بیوی ہے جس نے بغیر اجازت دوسری شادی کی اطلاع پر دلبراشتہ ہوکر اقدام اٹھایا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورخاتون کو حراست میں لے لیا۔
دلہا کے زخمی ہونے پر عروسی لباس پہنے دلہن ہال میں بےہوش ہو گئی ،زخمی دلہا نیاز مہر چک نمر6 کے نواحی گاؤں علی اکبر مہر کا رہائشی اورسکول ٹیچر بتایا جاتا ہے۔