ایف بی آر کا شبلی فرا ز کے اثاثوں پر اعتراض۔۔۔

Feb 28, 2021 | 19:42:PM

(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بڑی کارروائی ، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے اثاثوں پر اعتراض لگا دیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز نے اپنے اثاثوں میں لاکھوں روپے کاتحفہ ظاہرکیا جب کہ قانون کے مطابق شبلی فرازبھاری مالیت کا تحفہ ظاہر نہیں کرسکتے۔اس وجہ سے شبلی فراز کے بھاری تحفے پر ٹیکس لگادیا گیا تاہم وفا قی وز یر نے ٹیکس کو کمشنر اپیل کے سامنے چیلنج کردیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحفہ بیوی سے لیا اور وہ اثاثوں میں موجود ، 2014 سے میرے ریٹرنز میں ریکارڈ موجود ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے خلاف ہر قانونی فورم استعمال کروں گا۔

مزیدخبریں