اوپن بیلٹ کے مخالف کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں ،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی نے کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی،عمران خان مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی جبکہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 28, 2021
وفاقی وزیر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ قوم نے جان لیا شفافیت کے معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے،اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی،عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔