بلاول کی پیش کش۔۔ایم کیو ایم کی پی ٹی آئی ظہرانے میں شرکت سے معذرت

Feb 28, 2021 | 20:39:PM
  بلاول کی پیش کش۔۔ایم کیو ایم کی پی ٹی آئی ظہرانے میں شرکت سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سینٹ انتخابات سے قبل سندھ میں ڈرامائی موڑ۔۔سینٹ انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کے ظہرانے میں ایم کیو ایم نے آخری لمحات میں معذرت کرلی۔

تحریک انصاف کے رہنما مشیر جہاز رانی محمود مولوی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں پی ٹی آئی کے کچھ ارکان بھی غیر حاضر رہے ۔ وفاقی وزیر اسد عمر اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت انتظار کرتی رہ گئی۔
 پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی۔ظہرانے میں شرکت کیلئے جی ڈی اے کے ارکان حسب وعدہ پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی کی رہائش گاہ پر پہنچے، سینٹ انتخابات سے قبل اتوارکی اس ملاقات کو بہت اہم قرار دیا جارہا تھا، ایم کیو ایم کے وفد کے انکار کے بعد کھانے پر ان کا انتظار نہیں کیا گیا، اتوارکوہونے والے اجلاس میں فیصل وا وڈا بھی شریک ہوئے۔اس موقع پروفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ ایم کیو ایم والے ہمارے اتحادی ہیں، مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے ۔پپلز پارٹی کی ایم کیو ایم سے ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں صورتحال ہمارے حق میں ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینٹ الیکش میں تعاون کے بدلے سینٹ کے دو نشستوں کی پیشکش کی تھی۔