تحریک انصاف سندھ کو مشکلات کا سامنا ۔۔ ظہرانے میں ایک رکن کا اظہار ناراضی

Feb 28, 2021 | 21:52:PM

 (24نیوز) سینٹ انتخابات کے سلسلے میں سندھ سے تحریک انصاف کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اتوارکوکراچی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما محمودمولوی نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی اور رہنماﺅں کو مدعو کیا گیا تھا۔ظہرانے میں گھوٹکی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار شر نے شرکت نہیں کی، ان کا تحریک انصاف کے کسی رہنما یا رکن سے بھی رابطہ نہیں ہے۔
اس ظہرانے کی دعوت ایم کیو ایم پاکستان کو بھی دی گئی تھی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی لیکن انہوں نے شرکت سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق ظہرانے کے دوران ایک رکن اسمبلی نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حلف کس بات کا اٹھائیں، ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے، اگر یہ شک والا معاملہ رہا تو ووٹ نہیں دوں گا۔

مزیدخبریں