(24نیوز) ایم کیو ایم نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی کے تحت اور ہارس ٹریڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ارکان اسمبلی کو اپنی نقل و حرکت سینٹ انتخابات تک محدود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں کراچی بلا لیا ہے۔
ارکان اسمبلی کو 3 روز تک کراچی میں مخصوص مقامات پر ٹھہرایا جائے گا، تمام ارکان اسمبلی ووٹ ڈالنے ایک ساتھ اسمبلی پہنچیں گے۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق سینٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے بھی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں متحدہ رہنماﺅں سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی 2 نشستوں کے لئے اپنے امیدوار دستبردار کرانے کو تیار ہیں لیکن متحدہ کو بھی یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کرنا ہوگی۔
کہیں کوئی بک نہ جائے۔۔ایم کیو ایم نے اپنے تمام ارکان کو کراچی بلا لیا
Feb 28, 2021 | 21:57:PM