میاں بیو ی کو قتل کرنے والا سفا ک ملزم گرفتار،وجہ جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا

Feb 28, 2021 | 22:22:PM

 (24 نیوز)پولیس نے گھر میں بے دردی سے قتل ہونے والے میاں بیوی کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا،جس کے سنسنی خیز انکشافات سن کر سب دنگ رہ گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق نیوکراچی پولیس کی تفتیش میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد رفیع ولد محمد جان حیات نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرکے آلہ قتل برآمد کروادیا۔
ملزم رفیع کی الیکٹریشن کی دکان تھی جس میں مقتول جمیل کا بیٹا اقبال کام کرتا تھا جہاں دونوں کی دوستی ہوئی۔مقتول جمیل نے ملزم رفیع کو 14 لاکھ روپے سود پر مختلف اوقات میں دیئے جسکا 72 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتا تھا۔
ملزم نے بتایا کہ کاروباری نقصان کے بعد اس کے لئے 72 ہزار ماہانہ دینا دشوار ہوگیا تھا جس پر مقتول اسے تنگ کرتا اور تقاضا کرتا تھا۔ ملزم نے تنگ آکر جمیل کے قتل کا منصوبہ بنایا. 17 فروری کو ملزم پیسوں کی ادائیگی کے لیے مقتول کے گھر گیا جہاں جیکٹ میں چھپائی ہوئی ہتھوڑی سے مقتول کے سر پر وار کرکے قتل کردیا۔ اسی اثناء میں مقتول کی بیوی فرحت موقع پر پہنچ گئی ،ملزم نے اسے بھی ہتھوڑی کے وار سے قتل کردیا۔ ملزم میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد مقتول کی حساب کی ڈائری اور دیا گیا چیک اور موبائل فونز اٹھا کر فرار ہوگیا۔ بعدازاں ڈائری کو جلا دیا اور آلہ قتل اپنے فلیٹ کے قریب نالے میں پھینک دیا۔ پولیس کو قتل کا علم دوسرے روز 18فروری کو ہوا تھا جب مقتولین کے کرائے دار نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

مزیدخبریں