(24نیوز)آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو سینیٹ کی نشست پر حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینٹ انتخابات کیلئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پرہے، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بلوچستان سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتاتی سے ملاقات کی،ملاقات میں وزیر مملکت عامر ڈوگر اور نور عالم خان بھی موجودتھے، ذرائع کاکہنا ہے کہ حفیظ شیخ نے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی سے اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر حمایت مانگ لی، اسلم بھوتانی نے حفیظ شیخ کو ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کی یقین دہانی
Feb 28, 2021 | 22:58:PM