(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ سکس کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلا ت کے مطا بق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے جس پر لاہور قلندرز نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
کراچی کے بلے بازوں نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم بابراعظم تیسرے اوور میں 5 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔37کے مجموعی اسکور پر جو کلارک کو حارث رئوف نے رن آئوٹ کردیا، جب کہ اگلی ہی گیند پرکولنگ انگرام کو احمد دانیال نے صفر پر بولڈ کردیا۔اس موقع پر شرجیل خان نے اپنی جارحانہ اننگز کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ بھی 113 کے مجموعی اسکور پرآذٹ ہوگئے۔
شرجیل نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ محمد نبی نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور حارث رئوف کا شکار بنے۔کراچی کنگز نے 20 اوورز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔