گورنر خیبرپختونخوا نے تمام ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی

Feb 28, 2021 | 23:37:PM

(24نیوز)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے تمام ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی۔
ترجمان گورنر خیبرپختونخوا نے کہاہے کہ تمام ارکان صوبائی اسمبلی سینیٹ انتخابات کے بعد گورنر ہاوَس آسکتے ہیں، 4مارچ کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنرز، وزیراعظم اور صدر پاکسستان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں