سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز ، میزائل حملوں کو ناکا م بنا دیا

Feb 28, 2021 | 23:52:PM
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 7 ڈرونز ، میزائل حملوں کو ناکا م بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے حوثیوں باغیوں کی جانب سے کیے گئے 7 حملوں کو ناکام بنادیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں نے 4 ڈرونز اور 3 میزائل ریاض، مشیط خمیس اور جازان کی جانب داغے جنہیں فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔ 
سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے بارود سے بھرے تین ڈرونز اور ایک میزائل دارالحکومت ریاض کی جانب داغا تھا جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا۔