(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی رنر اپ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے انفرادی طور پر 65 لاکھ روپے کا انعام جیتا ہے۔ محمد رضوان کو پی ایس ایل 7 کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا، انہوں نے 12 میچز میں وکٹ کے پیچھے نو شکار کیے جس پر انہیں 35 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ محمد رضوان کو 10 میچز جیتنے اور 546 رنز بنانے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس ایوار ڈ کیلئے انہیں 30 لاکھ روپے کے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر انہوں نے 65 لاکھ روپے کا انفرادی انعام جیتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے 35 لاکھ روپے کا سپرٹ آف کرکٹ اور ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کے طور پر تین کروڑ 20 لاکھ روپے کا انعام بھی وصول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز PSL7 کی چیمپئن، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا