(24نیوز) کورونا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ پانچ چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 178 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 360 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 370، سندھ میں 5 لاکھ 67 ہزار 761، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 119، بلوچستان میں 35 ہزار 326، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 968 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 64 لاکھ 26 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 357 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 43 ہزار 284 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 178 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 498، سندھ میں 8 ہزار 67، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 248، اسلام آباد میں ایک ہزار 13، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 787 مریض جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کہاں سے اور کیسے پھیلا۔تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف