بین الاقوامی میچز میں  روس کا پرچم لہرانے اور ترانہ بجانے پرپابندی

Feb 28, 2022 | 10:17:AM

(ویب ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا  نے روس کے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے روس پر پابندیوں کا اعلان کر دیااور کہا کہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی گورننگ باڈی نے روس  پرپابندیوں کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ  بین الاقوامی میچز میں روس کا پرچم لہرانے اور ترانہ بجانے پرپابندی  ہو گی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فیفا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم روس کے بجائےفٹبال یونین آف روس کے طور پر میچز کھیلے گی جبکہ یہ میچز شائقین کے بغیر نیوٹرل مقام پر کھیلیں جائیں گے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن  نے مستقبل میں  روس کے خلاف کوئی میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس سے قبل جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سوئیڈن بھی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی قومی فٹبال ٹیمیں اگلے ماہ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر  میچز نہیں کھیلیں گی۔

فیفا نے روس سے یوکرین میں جاری حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین میں جارحیت کو نہیں روکتا تو روس پر مکمل پابندی عائد ہوسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    وزیراعظم آج قوم سے خطاب کرینگے،اہم امور پر گفتگو کی جائیگی
 

مزیدخبریں