گھر خالی کیوں نہیں کیا؟مالک مکان  نےبیوہ کے 2 بچوں کو آگ لگا دی

Feb 28, 2022 | 12:06:PM
 شہرقائد،  سہراب گوٹھ ،مکان مالک ،بیوہ خاتون ،بچوں ،آگ 
کیپشن:  آگ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) شہرقائد کے علاقے  سہراب گوٹھ   کی جنت گل ٹاؤن میں مبینہ طورپر مکان مالک نے مکان خالی نہ کرنے پر بیوہ خاتون کے دو بچوں کو آگ لگا کر مار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ مالک مکان کی جانب سے مکان خالی نہ کرنے پر اس کے دو بچوں 8 سالہ عبدالمالک اور 18 سالہ شمشیر کو  آگ لگا دی گئی  جس کے باعث بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ لاشوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ وقوعہ کے وقت مجھے دوسرا گھر دیکھنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون  کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں دوسرا گھر دیکھنے کیلئے گئی مالک مکان نےمیرے پیچھے پٹرول چھڑک کر بچوں کوآگ لگا دی گئی ،بیوہ خاتون نے پولیس کے اعلیٰ افسروں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے