عوام کارکردگی دیکھ رہے ہیں۔ جھوٹ کی قلعی کھل گئی :حمزہ شہباز

Feb 28, 2022 | 12:39:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا وعدہ کیا گیا تھا، تم ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار بنتے ہو، عوام کارکردگی دیکھ رہے ہیں جھوٹ کی قلعی کھل گئی ،صاف چلی شفاف چلی کا نعرہ لگانے والوں کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ لاہور موٹر وے، بجلی سمیت متعدد منصوبے ہماری حکومت نے بنائے،نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا،ہم5اعشاریہ 8 فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئے تھے ، مختلف منصوبوں میں 13 سو ارب روپے خرچ کیے،ہم نے جھوٹے دعوے نہیں کیے کام کرکے دکھایا، الیکشن میں دھاندلی کے باوجود ہم نے ایوانوں میں حلف اٹھایا کہ شاید عمران نیازی کچھ کرکے دکھائے، آپ سے میثاق جمہوریت کی بات کی،انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہبازشریف کو دھوکے سے بلایا اور گرفتار کیا،لیگی رہنما نے کہاکہ توشہ خانہ ریفرنس کی بات کرو تو یہ پتلی گلی سے نکل کر چھپ جاتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اب تمہارے جھوٹ ختم ہوگئے قوم اس سے پوچھے گی، نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، شہزاد اکبر اس کے نو رتنوں میں سے ایک ہے،انہوں نے مزیدکہا  کہ 4 سال سے مسلم لیگ ن جیلیں اور پیشیاں بھگت رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی سوئیڈن، ڈنمارک، سعودیہ اور ناروے سمیت 14 ملکوں سے ہونیوالی فنڈنگ کو چھیاپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق۔856 نئے کیسز رپورٹ

مزیدخبریں