عمران خان قوم سے خطاب کر کےوقت ہی ضائع کریں گے: مریم اورنگزیب

Feb 28, 2022 | 12:59:PM
مسلم لیگ ن، مریم اورنگزیب ، وزیراعظم ،عمران خان، قوم ، خطاب
کیپشن: مریم اورنگزیب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے آج قوم سے خطاب کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ یہ آخری خطاب ثابت ہو تاکہ مسلسل ذہنی اذیت ، مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات مل سکے۔

 مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ عمران خان قوم سے خطاب کر کے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کریں گے جس شخص پہ عوام کو اعتماد نہیں رہا وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ممکن تو نہیں لیکن شاید خطاب میں چودہ ممالک سے غیرقانونی فنڈنگ،آٹا،چینی ،بجلی ،گیس دوائی کی چوریوں کا حساب دیں۔

قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں اور سیاسی مخالفین پہ لگائے جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں؟کیونکہ مہنگائی میں کمی،پچاس لاکھ گھر،ایک کروڑ نوکری اور آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا کےاعلان تو اب ممکن نہیں ۔

یہ بھی پڑھیںعوام کارکردگی دیکھ رہے ہیں۔ جھوٹ کی قلعی کھل گئی :حمزہ شہباز