روسی صدر کا نیوکلیئر فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم۔۔۔امریکا کا سخت رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روسی صدر کے نیوکلیئر فورسز کو الرٹ رہنے کے حکم کے بعد نیٹو اور امریکا کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان کھمسان کی لڑا ئی جاری ہے،گزشتہ روز روسی صدرنے نیوکلیئر فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد دنیا میں نیوکلیئر جنگ کے خطرات بڑھ گئے تھے ۔ روسی صدرکی نیوکلیئر فورسز کو الرٹ رہنے کے حکم کے بعد امریکا اور نیٹو نے سخت ردعمل دیا ہے ۔مغربی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے جاری کردہ بیان میں روسی نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کی شدید مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ امریکا روس کے انرجی سیکٹر پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ پوٹن کے اقدامات نے تنازع کو مزید بڑھا دیا ۔انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا بھی خیرمقدم کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:روس کے حملے ۔۔یوکرین میں دنیا کا سب سے بڑا جہاز تباہ