یوکرین کے کاشتکار نے روس کا فوجی ٹرک چوری کرکے ٹریکٹر پر لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کئی روز سے جاری ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی طرح طرح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے بہادر شہری روسی ٹینکوں کو آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں ۔ جنہیں دنیا بھر میں خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ایسے میں جنگ زدہ علاقوں میں کچھ مزاحیہ ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں ۔
If confirmed, this could be the funniest part of Russia's war with Ukraine. Today, a Ukrainian farmer stole a Russian military track using his farm tractor.
— Volodymyr Zelenskyy Fan Page (@Volodymyr_Zelen) February 28, 2022
Kyiv #UkraineRussiaWar Poland pic.twitter.com/S831iicB9D
ایک ٹویٹر صارف نے روس اور یوکرین جنگ کی ایک ایسی ہی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کا ایک کاشتکار روس کا فوجی ٹرک چوری کرتاہے اور اسے اپنے ٹریکٹر کیساتھ جوڑ دیتا ہے ۔ ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ مصدقہ بات ہے کہ یہ یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کا سب سے مزاحیہ حصہ ہو سکتا ہے۔ آج، یوکرین کے ایک کسان نے اپنے فارم ٹریکٹر کا استعمال کرتے ہوئے ایک روسی فوجی ٹریک چرا لیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس میں دونوں ملکوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آئندہ 24 گھنٹے ملک کے لیے انتہائی اہم قرار دے دیے ہیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے علاقوں بردینسک اور انرہودر کاکنٹرول حاصل کر لیا گیا، روسی فوج نے یوکرین میں زیپو ریزیاکے نیوکلیئرپلانٹ کے اطراف کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے اور نیوکلیئرپلانٹ پر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ملک پر بمباری میں روس کے ساتھ بیلا روس کو بھی برابر کا شریک ٹھہراتے ہوئے کہا کہ روس بیلاروس سے یوکرین پر میزائل حملے کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی صدر کا نیوکلیئر فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم۔۔۔امریکا کا سخت رد عمل