یوکرین جنگ :زیر زمین پناہ گاہوں میں بچوں کی پیدائش 

Feb 28, 2022 | 15:19:PM

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ہرطرف افرا تفری پھیلی ہوئی ،یوکرینی شہریوں نے گولہ بارود سے بچنے کیلئے زیر زمین پناہ گاہوں کا رخ کیا ،زیر زمین پناہ گاہوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اوروہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ، لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے ،میڈیکل کی سہولیات تو نہ ہونے کے برابرہیں ۔


جنگ زدہ علاقوں میں ہر ایک شخص خوف میں مبتلا ہے لوگ زیر زمین پناہ گاہوں کو نہیں چھوڑ رہے یہاں تک کہ خواتین زیرزمین پناہ گاہوں میں بچوں کو جنم دے رہی ہیں ۔کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر زیر زمین پناہ گاہوں سے نومولود بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔


گزشتہ روز ایک 23 سالہ خاتون نے شیلٹر ہوم میں ایک بچے کو جنم دیا ،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بچے تصویر میں بتایا گیا کہ دو گھنٹے پہلے کیف سب وے میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا کئی ایسی نوزائیدہ بچوں کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ شیلٹرہومز میں پیدا ہوئے ہیں۔

ایک خاتون نے دارالحکومت کیف کے میٹرو سٹیشن میں اپنے بچے کو جنم دیا جب شہر بم دھماکوں کی زد میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کے کاشتکار نے روس کا فوجی ٹرک چوری کرکے ٹریکٹر پر لگا لیا

مزیدخبریں