(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان اور ساتھی اداکارہ اشنا شاہ کی ایک دوسرے کو سرعام گلے لگانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جو فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ کی ٹریلر کے موقع پر بنی ہے جس میں فیروز خان اشنا شاہ کو گلے لگارہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ نارمل بات کر رہے ہیں جیسے کہ کسی بھی انڈسٹری کی تقریبات میں ہوتا ہےاور ساتھ ہی ایک ساتھ تصویریں بھی بنوا رہے ہیں آخر میں ایک دوسرے کو الوداعی کلمات بھی کہ رہے ہیں جس کی تصویر بنی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے کمنٹس سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ”فیروز خان نے تو انڈسٹری چھوڑ دی تھی نا؟“۔
اسی طرح ایک صارف ایس88 نے لکھا کہ ”لگ نہیں رہا کہ یہ پاکستان ہے جس طرح یہ گلے لگ رہے ہے “۔
ایک صارف بہت منتظر نے لکھا کہ ”وہ تو ٹھیک ہے لیکن یہ فیروز خان سے اتنا چپک کیوں رہی ہے“۔
خیال رہے کہ اداکار فیروز خان نے گزشتہ برس شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ عرصے کے بعد ہی وہ واپس آ گے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ ۔ دپیکا پڈوکون نے اہم راز فاش کر دیا