وفاقی کابینہ کا کل ہونیوالا اہم ترین  اجلاس ملتو ی

Feb 28, 2022 | 15:52:PM

(ویب ڈیسک) ملکی سیاسی صورت حال میں ہلچل مچ گئی ، وزیراعظم کے دورہ لاہور کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ملتوی کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، اب وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور روانہ ہونگے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات ہوگی جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر حتمی مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد لاہور میں سیاسی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے، پی ڈی ایم کے اہم رہنما گذشتہ ایک ہفتے سے لاہور میں مقیم ہے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) سے کئی ملاقاتیں کیں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:      فیروز خان اوراشنا شاہ کو سرعام گلے ملنا مہنگا پڑ گیا
 

مزیدخبریں