آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی عمران طاہر کے نقش قدم پر؛ ویڈیو وائرل

Feb 28, 2022 | 16:06:PM
محمد حفیظ کا ایکشن
کیپشن: محمد حفیظ ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) پی ایس ایل 7 کا اختتام ہوگیا، مسلسل 7 سال انتظار کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم پر قسمت مہربان ہوگئی، فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔ میچ کی ایک دلچسپ ویڈیو نے کرکٹ شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم  20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس کو کرکٹ شائقین کو خوب پسند کیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے حفیظ کی گیند پر وکٹ سے ہٹ کر شارٹ کھیلنا چاہا تو بال سیدھی وکٹ کو ٹکرائی جس پر جشن مناتے حفیظ نے ملتان سلطانز کے گوگلی باؤلر عمران طاہر کا ایکشن کیا اور کھلاڑیوں سے داد وصول کرنے کی بجائے پیچھے کی جانب دوڑ پڑے۔ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر کھلاڑی ان کا تعاقب کررہے ہیں۔ملتان سلطانز  شاہنواز دھانی بھی ایسا ہی ایکشن کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔قلندرز نے محمد حفیظ کی ذمہ درانہ اور اختتامی اوورز میں بروک اور ویزے کی جارحانہ  بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، حفیظ 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزیدپڑھیں:ملتان کی سلطانی ختم۔قلندرز کی دھمال۔ پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی