عمران خان خود اسمبلی توڑ دو اور مستعفی ہوجاؤ۔بلاول بھٹو۔لانگ مارچ حیدرآباد پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ حیدرآباد پہنچ گیا۔جہاں خطاب کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان خود اسمبلی توڑ دو اور مستعفی ہوجاؤ، جیالے لانگ مارچ اورعدم اعتماد لاکر تمہیں گھر بھیجیں گے، آج دوسرا دن ہے اور بنی گالہ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
"ابھی تو عوامی مارچ کا صرف ایک ہی روز گزرا ہے مگر بنی گالا سے چیخیں آنا شروع ہوچکی ہیں، تو ہمارے اسلام آباد پہنچنے پر اس کا کیا حال ہوگا؟"
— PPP (@MediaCellPPP) February 28, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari#AwamiMarch#SindhRejectsSelected
2/2 pic.twitter.com/5alVUU4Bw5
بلاول نے کہا ہمت کریں قوم سے خطاب کرنا ہے تو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، نئے الیکشن کا اعلان کریں، جیالے انتخابات کیلئے تیارہیں، عدم اعتماد لے کر اسلام آباد آ رہے ہیں، اب ہی ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، شہر اقتدار پہنچیں گے تو کیا حال ہوگا۔ پاکستان کے عوام الیکشن میں سلیکٹڈ کو رد کریں گے۔
Chairman @BBhuttoZardari and @AseefaBZ are waving to an ocean of people chanting Jiye Bhutto slogans in Hyderabad during the Awami March against the puppet regime today.#AwamiMarch #SindhRejectsSelected pic.twitter.com/71JGkbT3P9
— PPP (@MediaCellPPP) February 28, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چینی، آٹا چوری کیا ہے، آصف زرداری نے آئین کو بحال اور 18 ویں ترامیم دیں، آپ کے صوبے پختونخوا کو آصف زرداری نے شناخت دی، ایران گیس پائپ لائن زرداری نے دی اور تم مکمل نہیں کرسکے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دلوایا۔ اب وقت آگیا ہے کہ یہ تماشے نہیں چلیں گے، حساب دینا ہوگا، بزدل وزیراعظم اتنا پریشان ہوگیا ہے، پہلے میڈیا پر نہ بولنے کی پابندی لگا رہا تھا، کہتا ہے جو وزیراعظم کے خلاف بولے پانچ سال جیل جانا پڑے گا۔ پیپلزپارٹی کے جیالے سلیکٹڈ سے حساب لینے میدان میں نکلے ہیں، عوامی مارچ میں جیالوں کا جوش و جذبہ دیکھ کرکٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے، کٹھ پتلی نے اپنے کچھ وزیرسندھ بھیجے ہیں،لیکن ہم عوام کو حقوق دلوانے کیلئے نکلے ہیں۔قبل ازیں ٹنڈو محمد خان میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے جئے بھٹو کے نعرے سے خطاب کا آغاز کیا اور کہا کہ عوام کا شکرگذار ہوں کہ عوامی مارچ کا تاریخی استقبال کیا ہے ہم عوام کے جمہوری معاشی حقوق کے لئے نکلے ہیں ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی۔ اگر نہیں تو وقت آگیا ہے کہ اس ناجائز ناہل وزیراعظم کو بھگانا ہے ملک کو بچانا ہے عوام گھروں سے نکلیں تاکہ سیلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کرکے انتخابات کراسکیں۔
حیدرآباد میں عوام کا سمندر امڈ آیا
— PPP (@MediaCellPPP) February 28, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں عوامی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں، حیدرآباد پہنچنے پر عوام کا “گو سلیکٹڈ گو” کے نعروں کی گونج میں عوامی مارچ میں شرکت@BBhuttoZardari #AwamiMarch #SindhRejectsSelected pic.twitter.com/mfblXl6Blw
انہوں نے کہا ٹنڈومحمد خان کے جیالوں نے مشرف سمیت تمام وقت کے فرعونوں کے خلاف جدوجہد کی ہے آج کٹھ پتلی کے خلاف سندھ کے عوام سڑکوں پر نکلے ہیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں یہ ہمارا منشور ہیں۔ عوام آج مشکل میں ہیں کسان پریشان ہے غریب عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے قائد عوام شہید بے نظیر بھٹو نے جدوجہد کی۔ ہاری کو اس کی محنت کا صلہ نہیں مل رہاہے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا نہیں کیا روزگاردینے کی بجائے روزگار چھین لیا اسلام آباد جانے کے لئے تیار ہوجاو فیصلہ کن معرکہ میں جیت عوام کی ہوگی جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ وقت آگیا ہے سلیکٹڈ کو بھگانا اور پاکستان کو بچانا ہے، پیپلزپارٹی نے ہر دور کے آمر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، عوام کو حقوق دلوانے کیلئے نکلے ہیں، جیالوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں، مہنگائی، بیروزگاری، غربت بڑھ گئی، تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم نے گھبرانا شروع کر دیا اور وزرا سندھ بھیج دئیے، سیاسی یتیم پوچھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے کیا کیا، عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو بھگائیں گے۔
“آج عام آدمی مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے، اب عوامی مارچ ہی انہیں اس مہنگائی کی سونامی سے نجات دلوا سکتی ہے۔”
— PPP (@MediaCellPPP) February 28, 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹنڈو محمد خان میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب@BBhuttoZardari#AwamiMarch pic.twitter.com/HbVRqeeUYh
یہ بھی پڑھیں۔ سراج الحق کی ملاقات۔مہنگائی حد سے بڑھ گئی ۔ عوام کو مزید نہ آزمایا جائے۔چودھری شجاعت