(24 نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اورایک تولہ سونا کی قیمت 650 روپے بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا کی قیمت 650 روپے اضافہ ہوا ہے اور ایک تولہ سونا کی نئی قیمت 1 لاکھ 28 ہزار600 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 558 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 10 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر 1905 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ۔کتنے کا ہو گیا؟