روس کی حالت پتلی، کرنسی ڈوب گئی، سٹاک ایکسچینج کریش، یورپی یونین کی پروازوں پر پابندی

Feb 28, 2022 | 19:44:PM
روسی، شخص، ماسکو، سٹاک ،ایکسچینج ، ٹریڈنگ ، اعداد و شمار   
کیپشن: روسی شخص ماسکو سٹاک ایکسچینج  کی ٹریڈنگ کے اعداد و شمار دیکھ رہا ہے    (فوٹو بشکریہ ماسکو ٹائمز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایم ایس عتیق شاہ بخاری)روس نے یوکرین پر چڑھائی تو کردی لیکن اس کے بعد اسکی اقتصادی صورتحال کتنی متاثر ہو گئی اس حوالے سے بہت ہی حیران کن خبریں سامنے آ رہے ہیں،روس کی کرنسی روبل تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئی اور ماسکو سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی ہے ۔ روسی بینک اور تیل کی کمپنیاں غیر مستحکم تجارت میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی، یورپ نے روسی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی۔دلچسپ خبر یہ بھی ہے کہ روس میں قحبہ خانوں سے منسلک خواتین نے روبل کی تیزی سے کم ہوتی قدر کے بعد اپنے معاوضوں میں اضافہ کردیا ہے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق  روس کی کرنسی ”روبل” تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئی ، ماسکو سٹاک ایکسچینج بھی کریش ہوگئی ،جمعرات کو اس سے قبل ٹریڈنگ معطل کر دی گئی تھی لیکن جب لین دین دوبارہ شروع ہوا تو سٹاک زوال کا شکار ہو گئے۔MOEX انڈیکس45فیصد تک جبکہ آر ٹی ایکس انڈیکس  جو کہ ڈالر میں شمار کیا جاتا ہے  40فیصد سے زیادہ نیچے تھا۔ اس واقعے سے روس کی سب سے بڑی کمپنیوں کی مالیت سے تقریبا 75 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔روس کے سب سے بڑے قرض دہندہ – Sberbank (SBRCY) کے حصص کے ساتھ، روسی بینک اور تیل کی کمپنیاں غیر مستحکم تجارت میں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ ی

ادھر یورپی کمیشن کی سربراہ  ارسلا وون ڈر لین نے یوکرین پر روسی حملے کے چوتھے روز روسی پروازوں کے یورپ کی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔سربراہ یورپی کمیشن نے کہا کہ ہم روس کے طیاروں پر یورپی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کررہے ہیں جس کے تحت روس کے زیر کنٹرول، رجسٹرڈ اور اس کے زیر ملکیت طیاروں کے یورپی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روس کے نجی طیاروں سمیت کسی بھی قسم کی پروازوں کو یورپی زمین پر اترنے یا پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ روسی طیاروں کو برطانیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔یورپی کمیشن کے اعلان سے پہلے ہی یورپی ممالک نے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔ یورپی کمیشن کے اعلان کے بعد روس کی سب سے بڑی ائیرلائن نے یورپ کے لئے اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا۔
بی بی سی کے مطابق روس کے علاقے مورمانسک میں جسم فروش خواتین نے ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد اپنے معاوضوں میں اضافہ کر دیا ہے۔فلیش نورڈ نیوز ایجنسی کے مطابق جسم فروش خواتین نے روبل کی تیزی سے کم ہوتی قدر کے بعد اپنے معاوضوں میں 40 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ایک قحبہ خانہ کے مطابق اگر ملکی کرنسی کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو وہ اپنی سہولیات کو ڈالر سے منسلک کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ