تحریک عدم اعتماد ۔جماعت اسلامی نے فیصلے کا اختیار سراج الحق کو دیدیا 

Feb 28, 2022 | 20:18:PM
مجلس شوریٰ۔جماعت اسلامی۔فیصلے۔اختیار
کیپشن: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلے کا اختیار جماعت کے امیر سراج الحق کو دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو ہونیوالے جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ زیربحث رہا، اکثر ارکان نے عدم اعتماد کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی تجویز دی جس پر مرکزی شوری ٰنے حتمی فیصلے کا اختیار سراج الحق کو سونپنے کی منظوری دی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سراج الحق سے ملاقات کرکے عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ سراج الحق کی ملاقات۔مہنگائی حد سے بڑھ گئی ۔ عوام کو مزید نہ آزمایا جائے۔چودھری شجاعت