عمران صاحب۔جرات کریں عوام سے مہنگائی کاپوچھیں ،سارے بھاؤ بتائیں گے۔مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرات کریں بازاروں میں عوام سے مہنگائی کاپوچھیں ،سارے بھاؤ بتائیں گے۔
ستر کی دہائی کے بعد مہنگائی کے اعدادو شمار شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہہم نے 97 اور99 میں اقتصادی پابندیاں قبول کیں ،مہنگائی قابومیں رکھی نوازشریف نے وطن کو ایٹمی قوت بنایا،ورنہ آج حالات یوکرائن سے مختلف نہ ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی کنٹینر کی تقریروں کا چارٹ بنائیں اور اپنی4 سالہ پرفارمنس کااس سے موازنہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔ قوم سے خطاب۔۔وزیر اعظم کا پٹرول اور ڈیزل10روپے لٹر سستا کرنے کا اعلان۔بجلی 5روپے یونٹ سستی ہوگی