( 24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلان پر عمل کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں -10 10۔ روپے فی لٹر کمی کر دی گئی جبکہ مٹی کا تیل ایک روپیہ فی لٹر سستا کردیا گیا ۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔
پٹرول اب 149 روپے 86 پیسے لٹر دستیاب ہوگا۔ ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے لٹر مقرر کی گئی ۔ لائٹ ڈیزل آئل 118 روپے 31 پیسے فی لٹر ملے گا۔قیمتوں کا اطلاق پیر کی رات بارہ بجے سے ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ قوم سے خطاب۔۔وزیر اعظم کا پٹرول اور ڈیزل10روپے لٹر سستا کرنے کا اعلان۔بجلی 5روپے یونٹ سستی ہوگی
پٹرول اب 149 روپے 86 پیسے فی لٹر ملے گا۔قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی
Feb 28, 2022 | 23:36:PM