(امتیاز علی) کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کے 7 بچے تھے جن کا پیٹ پالنے کیلئے وہ رکشہ چلاتا تھا۔
مقتول کی بیوی ریحانہ کے اپنے شوہر کے بھتیجے علی گل کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، ریحانہ نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کیلئے حیدرآباد سے ملزم علی گل کو بلایا اور پھر دونوں نے مل کر 12 فروری کو اسے بے رحمی سے مار ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈیفنس خیابان بدر سے 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء، مقدمہ درج
ذرائع کے مطابق ملزمہ ریحانہ نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے مقدمے میں 3 غیر متعلقہ افراد کو نامزد کیا، ان 3 افراد کے ساتھ ملزمہ کا پلاٹ کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر ریحانہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔