انجمن اساتذہ کے عُہدیدار خالد رضا کا قتل، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امتیاز علی) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں 2 روز قبل نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ الزام نمبر 131/23 قتل کی دفعات کے تحت مقتول کے بھائی سید تنویر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقتول کو اتوار کی شب 8 بجکر 12 منٹ پر گھر کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، آشنا کے ساتھ مل کر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
مقدمہ کے متن میں مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ اسے اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور گلی میں شور شرابہ شروع ہوگیا جس کے بعد اس نے گھر سے دیکھا تو موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان تیزی سے روڈ کی طرف بھاگتے نظر آئے۔
مقتول کے بھائی نے بیان میں کہا کہ میں گھر سے باہر آیا تو دیکھا کہ میرا بھائی خالد رضا خون میں لت پت پڑا ہے، میں اپنے بھائی کو سچل گوٹھ کے قریب واقع نجی اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سر پر گولی لگنے کے باعث خون زیادہ بہہ جانے سے بھائی انتقال کر گیا ہے۔