(اشرف خان )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا ہے ۔
منگل کے روز انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالرکی259روپے50پیسےپرٹریڈنگ کا آغاز ہوا ، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو جاری رہا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.58 روپے اضافے کے بعد 261.50 روپے پر بند ہوا ہے۔
ضرور پڑھیں :اسحاق ڈار کی زیرصدارت کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 259.92 روپے پر بند ہوا تھا ،اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے ہے۔