(24نیوز) سینئر صحافی سلیم بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے ہی پاکستان کو برباد کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔
پروگرام ’سلیم بخاری شو ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا ہے کہ اگر ہمارے ہاں انصاف کا یہ حال ہے کہ یہاں انصاف مجمع کو دیکھ کر انصاف کرتا ہے تو اس ملک کا کچھ نہیں ہو سکتا ہے تو اس ملک کا کیا حال ہو گا جہاں کا نظام منقسم ہو، مختلف حصوں میں بٹا ہوا ہو ،جہاں کچھ جج کچھ کہ رہے ہوں اور باقی کچھ اور۔ یہ ایک بہت خطرناک صورتحال بن چکی ہے اس ملک کیلئے۔
سلیم بخاری کا احتساب کے حوالے سے کہنا تھا کہ احتساب صرف سیاست دانوں کا اور بیوروکریٹس کا کیوں ہے،عدلیہ اور سکیورٹی اداروں کیلئے کیوں نہیں ہے۔ عمران خان صاحب اور ججز کہتے ہیں کہ قانون سب کئلیے ایک ہوتا ہے تو یہ چیلنج ہے ایک طرح کا ،کیونکہ اب قانون سب کیلئے ایک سا نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ اس چیز کو پکڑیں کہ کہا ں ہے ان کا احتساب؟
سلیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب نے رواج ڈال دیا ہے کہ ججز کو، فوج کو اور اداروں کو دھمکایا جائے تب ہی یہ سب آپ کے مطابق فیصلے کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:ولید اقبال کی والدہ ناصرہ اقبال جیل بھرو تحریک پر پھٹ پڑیں
دوسری جانب سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نفرت میں پورے ملک کے نظام کو برباد کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کو لانے والے پاکستان کو برباد کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ مریم نواز نے فیض حمید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کو کہا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج بھی فیض حمید کی باقیات بچا رہی ہیں۔
سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز ججز اور عدلیہ کو چیلنج کر رہی ہیں ۔ مریم نواز کے سوالات بالکل ٹھیک ہیں، ان کے سوالات کا جواب دینا ہو گا چاہے وہ عدلیہ دے ،اگر سوالات کا اشارہ ان کی طرف جاتا ہے یا اشرافیہ اس چیز کا جواب دے۔