(ویب ڈیسک) بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے ہدایتکار جوزف مانو جیمز اپنی پہلی فلم کی ریلیز ہونے سے چند دن قبل ہی انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوزف مبینہ طور پر ہیپاٹائٹس میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا لیکن بدقسمتی سے 24 فروری کو وہ اسپتال میں چل بسے، ان کی عمر 31 برس تھی۔
جوزف کا انتقال ان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم 'نانسی رانی' کی ریلیز سے چند روز قبل ہوا۔
جوزف مانو جیمز نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور چائلڈ ایکٹر ڈیبیو کیا، انہوں نے 2004 میں سبو جیمز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ' I am Curious' میں بطور چائلڈ ایکٹر کام کیا تھا۔انہوں نے ملیالم اور ہندی فلم انڈسٹریز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔
جوزف کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔