ولید اقبال کی والدہ ناصرہ اقبال جیل بھرو تحریک پر پھٹ پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر پھٹ پڑیں۔
ایک بیان میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے جیل بھرو تحریک پر کھری کھری سنائیں اور کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔
ضرور پڑھیں :رسومات کے دوران دلہن کا انتقال، بہن کی شادی دلہا سے کرادی
انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالا تر ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں اب تک چند رہنماؤں نے گرفتاری پیش کی ہے۔