ہندو میرج ایکٹ نافذ کردیا گیا 

Feb 28, 2023 | 13:41:PM

(طیب سیف) چیف کمشنر اسلام آباد نے شہر اقتدار میں ہندو مذہب کی شادیوں کو رجسٹرڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے اس یکٹ کے نفاذ کے بعد ہندو شادیوں کیلئے رجسٹرڈ پنڈت اور مہاراج مقرر کیے جائیں گے جن کی رجسٹریشن کیلئے ہندو مذہب کی بنیادی تعلیم ہونا ضروری  قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید پتہ چلا ہے کہ 10 ہندو افراد سے تصدیق کے بعد پنڈت کی رجسٹریشن کی جائے گی، پنڈت کے پاس شادی رجسٹریشن کا بھی تمام ریکارڈ موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم نے سکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

پنڈت لڑکی اور لڑکے کی طرف سے شادی کے تمام کوائف پُر کرنے کا پابند ہوگا اور پاکستانی قوانین کی روشنی میں لڑکی کی عمر کی یقین دہانی بھی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق شادی، طلاق یا دوبارہ شادی کا ریکارڈ 15 روز کے اندر مقامی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کروانا ہوگا اور یہ ذمے داری بھی پنڈت ہی کی ہوگی۔

اس کے علاوہ پنڈت لڑکی والوں سے سرکاری فیس کے علاوہ کوئی رقم وصول نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں