تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے ریگولیڑی اتھارٹی کے قیام ،سفارشات تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے ریگولیڑی اتھارٹی کے قیام کی سفارشات تیار کرلی گئیں ۔
اینٹی نارکوٹکس پنجاب نے حکومت کو ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی تھی،ریگولیڑی اتھارٹی تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے گی،اتھارٹی کے پاس تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے خصوصی اختیارات بھی ہوں گے۔
ضرور پڑھیں :وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ریگولیڑی اتھارٹی کو نجی تعلیمی اداروں میں قانونی اقدامات پر عملدرآمد کے اختیارات بھی ہوں گے ،پنجاب ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی دیگر انتظامات اور تعلیمی معاملات کو بھی دیکھ سکے گی ۔ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی بڑھتی ہوئی شرح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ،وزیر اعلٰی پنجاب کو نئی اتھارٹی کے قیام پر باقاعدہ بریفنگ بھی دی جاچکی ہے ۔