(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی سوئنگ گیندوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اِن سوئنگ ڈیلیوری پر آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ دور کے فاسٹ بولرز کو شاہین سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح کلائی کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی کلائی کے ذریعے بہترین طریقے سے گیند کو سوئنگ کررہے ہیں، فاسٹ بولرز کو اس شعبے میں اپنی رفتار کو بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔
مذکورہ میچ میں شاہین نے پہلے محمد حارث کا بیٹ توڑ دیا تھا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر انکے اسٹمپس اڑا دیے تھے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز نے 40 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔