جوڈیشل کمپلیکس میں غندہ گردی کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا: راناثنااللہ

Feb 28, 2023 | 16:22:PM

(24 نیوز) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی گئی، غندہ گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے قانون توڑا ان کو گرفتار کیا جائےگا، نظام عدل میں سب برابر ہیں، افسوس کی بات ہے اتنا کچھ کرنے کے باوجود انہیں ضمانت مل گئی۔

مزیدخبریں