مہنگائی کا طوفان موٹرسائیکل بیٹریوں کی قیمتیں بھی آسمان تک لے گیا

Feb 28, 2023 | 16:46:PM
مہنگائی کا طوفان موٹرسائیکل بیٹریوں کی قیمتیں بھی آسمان تک لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن) ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی نے جہاں دوسری اشیاء کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے وہیں موٹر سائیکل بیٹریوں کی قیمتیں بھی بہت بڑھ چکی ہیں۔

اب مارکیٹ میں سیونٹی اور ون ٹو فائیو موٹر سائیکل کی بیٹریوں کی قیمت 4 سو روپے بڑھ چکی ہے۔

اب مارکیٹ میں سیونٹی اور ون ٹو فائیو کی بیٹری 1 ہزار روپے، ون ٹین اور ہنڈرڈ سی سی کی بیٹری 3 ہزار جبکہ جی ایس ون ففٹی کی بیٹری ساڑھے 3 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حیدرآباد، دودھ کی ریٹیل قیمت 160 روپے مقرر 

اس حوالے سے دکاندار کہتے ہیں کہ ڈسٹری بیوٹرز کی طرف سے نئی بیٹری کی قیمت بڑھ کر آئی ہے لیکن اسٹاک موجود ہونے کی وجہ سے ابھی بھی قیمت کم رکھی گئی ہے، دکاندار آنے والے دنوں میں بیٹری مزید مہنگی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کررہے ہیں۔