(24 نیوز ) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 71پیسے اضافہ کر دیا ہے ۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کےجنوری کے فیول چارجز کیلئے مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنورکے کے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے ۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے 7 روپے 36 پیسےفی یونٹ کمی اور 2 روپے 70 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست جمع کرائی تھی، نیپرا ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے مطابق جنوری کے ایف سی اےکی مد میں اضافہ ایک روپے 71 پیسے یونٹ بنتا ہے جس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہوگا۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ایف سی اے کا اطلاق ہوگا۔