(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،اوگرانے ایل پی جی12روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ136روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں525روپے اضافہ کردیا۔
سرکاری پیداواری قیمت میں 9799 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کر دیا گیا، اب ایل پی جی266روپے فی کلوکی جگہ 278روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3141روپے کی جگہ 3278روپے اور کمرشل سلنڈر12086 روپے کی جگہ12611روپے جبکہ پیداواری قیمت185933کی جگہ195733روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔