(24نیوز)سندھ میں بچوں سے گھریلو اجرت پر کام لینے کا معاملہ،لیگل رائٹس فورم کے تحت مقامی ہوٹل میں مذاکرے کا اہتمام کیا گیا،مذاکرے میں سول سوسائٹی اور وکلا نے شرکت کی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ سندھ کے معاشی حالات کے پیش نظر بچوں سے گھروں میں کام کا رجحان بڑھ رہا ہے،قوانین اپنی جگہ موجود مگر زمینی حقائق مختلف دیکھائی دیتے ہیں،جب تک حکومت کی جانب سے موثر اقدامات نہیں اٹھائے جاتے معاملہ حل نہیں ہوگا،بچوں سے گھروں میں کام کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، والدین کو شعور دینے کیلئے حکومتی سطح پر آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔